تحصیل داسو فری آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس اور یوٹیلٹی سٹور کا معائینہ

اپر کوہستان : ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب کے ہدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹرز حافظ وقار احمد صاحب نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل گل فراز صاحب کے ہمراہ تحصیل داسو فری آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس اور یوٹیلٹی سٹور کا معائینہ کیا اور اپنے نگرانی میں آٹا عوام الناس میں تقسیم کیا ۔

جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو شیر دل صاحب نے تحصیل ہربن بھاشہ شتیال میں فری آٹا عوام الناس میں تقسیم کیا۔ سیلزمین یوٹیلٹی سٹور کو ایشیائے خوردنوش کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کوہستان اپر میں حکومت کی جانب سے عوام الناس کو ماہ رمضان میں مفت آٹےکی فراہمی جاری ہے۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محکمہ فوڈ کے ہمراہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ شہریوں کو آٹے کی فراہمی یقینی بنا میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں