حویلیاں پرائس چیکنگ، خلاف ورزی پر 7 دکاندادوں کو نوٹسز اور دیگر پر جرمانہ عائد

ایبٹ آباد : ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال رمضان المبارک میں حویلیاں پرائس چیکنگ اور اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہیں۔

پرائس چیکنگ کے حوالے سے مارکیٹ معائنے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں بازار میں فروٹ ، سبزی، پولٹری اور دیگر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا ،ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا اور خلاف ورزی پر 7 دکاندادوں کو نوٹسز اور دیگر پر جرمانہ عائد کیا۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے اپنی شکایات ضلعی کنٹرول روم، کنزیومر پروٹیکشن انڈسٹریز آفس یا فوڈ آفس پر درج کروائیں تا کہ آپکی شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں