غریب عوام سفید پوش لوگوں کے لیے ذلیل خوار اور تذلیل پیکج شروع

مانسہرہ ۔ موجودہ حکومت وقت کی طرف سے آٹا ریلیف پیکج نہیں بلکہ غریب عوام سفید پوش لوگوں کے لیے ذلیل خوار اور تذلیل پیکج شروع ہے۔

عوام الناس کے نام اہم پیغام کہ اپنے حقوق اور اپنی عزت نفس کا خیال رکھیں اور اپنی ووٹ کی طاقت اور اہمیت کو سمجھیں اور پہچانو جب بجلی گیس کے بل ہر گھر اور موجودہ پتہ پر پہنچ سکتے ہیں تو گھی چینی آٹاسبسڈی والی چیزیں کیوں نہیں پہنچ سکتی کیا غریب عوام اور سفید پوش لوگوں کی تذلیل ضروری ہے.

کیا کبھی کسی موجودہ حکومت وقت یا سابقہ میں سے یاکسی سیاسی گھرانے چئیرمین یا کسی کونسلر یا کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے بیٹے بیٹیوں یا رشتہ داروں کو لائن میں کبھی دیکھا ہے کیا آپ لوگوں نے جو لوگ ہمارے ووٹ کی طاقت سے اپنی عزت اور اہمیت بناتے ہیں اور سب کچھ حاصل کرتے ہیں ورنہ یہ بھی ہماری طرح ہوتے ہیں.

ووٹ لیکر بعد میں غریب بھولی بھالی عوام الناس کو ذلیل کرتے ہیں غریب عوام کی تذلیل فی الفور بند ھونی چاہیے.

آٹا بھکاریوں کی طرح لائن بنا کر نہیں ، ہر دوکان پر سستا کیا جانا چاہیےتاکہ ہر وہ سفید پوش شخص مائیں ؟بہنیں ؟بیٹا ؟بیٹی اور غریب بندہ آٹا عزت کیساتھ خرید سکیں با شعور افراد سوشل میڈیا پر غرباء کیلئے آواز بلند کریں / ایڈوانس معذرت / شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں