ایبٹ آباد میں غریب لوگوں کے گھر گرا دئیے

ایبٹ آباد: یونین کونسل سلہڈ محلہ پڑی نیو سبزی منڈی کے قریب ضلعی انتظامیہ کی ظالمانہ کاروائی۔

بغیر کسی نوٹس کے ایکسویٹر مشین محلے میں جا کر غریب لوگوں کے گھر گرا دئیے ۔

اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج کیا، اہلیان محلہ نے کہا کے بغیر بتائے ہمارے گھروں میں ایکسویٹر مشین گھسائی گئی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں یہاں رہنے والے تمام لوگ ہمارے ساتھ ہیں تو پھر ایسا کیوں کیا گیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں