سونیا شمروز خان کا سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبر کا فوری نوٹس

بٹگرام : ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبر کا فوری نوٹس۔

ٹنڈول بالا پزنگ سے تعلق رکھنے والے گل صادق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزمان ابھی تک گرفتار نا ہوسکے۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او و تفتیشی ٹیم کو سختی سے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اور مظلوم کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ ٹیم نے کئی بار ملزمان کے گھروں پر چھاپہ زنیاں کی لیکن ملزمان علاقہ سے روپوش ہوکر کراچی میں کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہیں۔

ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں جبکہ گرفتاری کے لئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔انشاءاللہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں