ہری پور میں آٹا ڈسٹریبیوشن کی مانیٹرنگ کی اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات

ہریپور : ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -II ہری پور نے آج اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور کے ہمراہ آٹا سیل پوائنٹ ڈسٹرکٹ کونسل ہری پور میں آٹا ڈسٹریبیوشن کی مانیٹرنگ کی اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے سب ڈویژن ہری پور کے مختلف آٹا ڈسٹریبیوشن سنٹرز (ایلیمنٹری کالج گراؤنڈ ، کانگڑہ اور ڈسٹرکٹ کونسل) کا دودہ کیا اور آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں