سستا آٹا کیلئے لائن میں کھڑا شخص پولیس اہلکار کے دھکا دینے سے زخمی

بٹگرام : بٹگرام سستا آٹا کیلئے لائن میں کھڑا عرفان نامی غریب شخص پولیس اہلکار کے دھکا دینے سے بری طرح گر گیا ۔

جس کے باعث انکا سپینل کارڈ ڈیمج ہوگیا ، ڈاکٹروں نے انہیں ایوب میڈیکل کمپلیس ریفر کردیا ہے لیکن غریب شخص کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ 6 گھنٹوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹیچر پر بےسہارا پڑا ہوا ہے ۔

مقامی انتظامیہ اور بٹگرام پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی انکی خبر پرسی کیلئے بھی نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں