بٹگرام میں فری آٹا فراہمی قوم کے ساتھ سراسر مزاق ہے

بٹگرام : قاری سید معتبر شاہ الحسینی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ بٹگرام نے میڈیا بیان میں کہا کہ بٹگرام میں فری آٹا فراہمی قوم کے ساتھ سراسر مزاق ہے ضلعی انتظامیہ باپردہ خواتین کو لائنوں میں گھنٹوں زلیل کررہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔

دو دنوں سے عوام لائنوں میں ذلیل و خور ہورہے ہیں انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ فری آٹا گھروں تک فراہم کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہوسکے ۔

اس طرح عوام کو ذلیل کرنے سے باز آجائیں ورنہ مین شاہرہ ریشم پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت دھرنا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں