سونیا شمروز خان کا مفت آٹا تقسیم کے مختلف پوائنٹس کا دورہ

بٹگرام : ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کے ہمراہ مفت آٹا تقسیم کے مختلف پوائنٹس کا دورہ۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کے ہمراہ مختلف مقامات میں قائم مفت آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی انتظامات ، آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او صاحبہ بٹگرام نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مستحق افراد کو مفت آٹا کی فراہمی کے عمل میں مزید سہولیات اور آسانیاں پیدا کریں اور بد انتظامی کے مرتکب عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈی پی او صاحبہ بٹگرام نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مفت آٹے کی تقسیم کا پروگرام صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے والے مستحقین کیلئے ہے اس لئے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے تاکہ مستحق خاندانوں تک مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں آسانی لائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں