ایبٹ آباد میں عوام کو ماہ رمضان میں مفت آٹےکی فراہمی جاری

ایبٹ آباد : حکومت کی جانب سے عوام کو ماہ رمضان میں مفت آٹےکی فراہمی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رجسٹرڈ ڈیلرز کے زریعے نے نظیر انکم سپورٹس پراگرام میں رجسٹرڈ شہریوں کو آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان نے ایبٹ آباد جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں میں آٹا رجسٹرڈ ڈیلرز کا معائنہ کیا اور شہریوں کو سہولیات اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائی۔

مفت آٹا پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد موقع پر تصدیق کے بعد ضلع بھر میں قائم 156 رجسٹرڈ ڈیلرز سے 10 کلو گرام کے 3 تھیلے حاصل کر سکتے ہیں۔

شہری 8171 پر بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کر سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں پوائنٹس کا معائنہ اور لوگوں کے مسائل کو موقع پر حل یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں