| |
سردار اور رکشے والا
04-11-2010
ایک سردار رکشے میں بیٹھ کر گھر آیا،
سردار: کتنے پیسے؟
رکشے والا: 50 روپے
سردار: یہ لو 25 روپے
رکشے والا: یہ کیا ھے؟
سردار: " تے ماما تُونہیں بیٹھ کے آیا ساتھ"۔
|
|
وقت کے ساتھ ساتھ
01-18-2010
بیوی غصے بھرے لہجے میں اپنے شوہر سے کہہ رھی تھی کہ "میں تم سے شادی کرتے وقت بہت بے وقوف تھی"، شوہر نے اطمینان سے جواب دیا،"میں جانتا تھا لیکن میرا خیال تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تم کو عقل آجاۓ گی"۔
|
|
پیٹرول ختم
01-05-2010
ڈرائیور سردار جی سے : سردار جی پیٹرول ختم ھوگیا ھے، گاڑی آگے نہیں جاسکتی۔
سردار جی: او ھو چَلو کوئی بات نہیں، گاڑی واپس موڑ لو ۔۔۔
|
|
آگے پیچھے
12-20-2009
اُستاد: جَب بجلی چمکتی ھے تو ہمیں روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں آتی ھے؟ شاگرد: کیونکہ ہماری آنکھیں آگے اور کان پیچھے ہیں اسی لیۓ روشنی پہلے اور اواز بعد میں آتی ھے ۔
|
|
کُھدائی
12-05-2009
ایک ہیلی کاپٹر ایک قبرستان میں گِر کر تباہ ھوگیا، سَردار کو تحقیقات کے لیۓ بھیجا گیا ، اُس نے وہاں جاکر رپورٹ دی کہ ،" 500 ڈیڈ باڈیز مِل گئی ہیں، باقی کے لیۓ کُھدائی جاری ھے" ۔
|
|
جھنڈا
11-26-2009
ُستاد شاگرد سے : بتاؤ پاکستان کا جھنڈا سب سے پہلے کہاں لہرایا گیا ۔
شاگرد بہت دیر سوچنے کے بعد بولا: "ھوا میں" ۔
|
|
صوبے
11-21-2009
استاد شاگرد سے : پاکستان کے کتنے صوبے ہیں ؟
شاگرد: چار
اُستاد: شاباش، انکے نام بتاؤ۔
شاگرد: مشرق، مغرب، شمال اور جنوب ۔
|
|
کَل کی بات
11-08-2009
ایک نیۓ شادی شدہ سردار اور سردارنی جوڑے آپس میں بات چیت کرتے ھوۓ۔ سردارنی: ھماری شادی کو پورے 24 گھنٹے گزر گیۓ ہیں،لیکن ایسا لگتا ھے جیسے ابھی " کَل کی بات ھو"۔
|
|
بچت
10-26-2009
ایک مریض نے ڈاکٹر سے کہا: میں ایک ماہ سے یہ 50 روپےوالی دوا کھا رھا ھوں لیکن مجھے کوئی فائدہ نہیں ھورھا۔ ڈاکٹر: اچھا اس دفعہ میں آپ کو 40 روپے والی دوا دونگا جس سے آپ کو روزانہ 10 روپے کی بچت ھوگی۔
|
|
خالی میسج
10-11-2009
ایک پٹھان کو خالی میسج آیا، پٹھان نے اُسی خالی میسج پہ کال کرکے کہا،"وہ یارا تم کو پتا ھے، تمھارے موبائل کی سیاھی ختم ھوگئی ھے"۔
|
|
|