image



ھری پور، پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ، 25ملزمان گرفتاربھاری تعداد میں اسلحہ و منیشیات برآمد۔

ھری پور: ھری پور پولیس نے محمد حسین ضلعی پولیس آفیسر کی ہدایت پر گزشتہ ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے کامیاب آپریشن کی مجوعی کاروائیوں کے دوران بین الصوبائی اغواء برائے تاوان اور گاڑی چھینے والے گروہ دادا خان ولد میر باز ساکنہ چھوٹا لاھور صوابی کے علاوہ ایک عرصہ سے مطلوب 25 خطرناک استہاری جن میں وحید احمد کامل پور، کرم بخش جولیاں، طاہر محمود سکنہ رانی واہ،حبیب اللہ عباد شاہ، فریدخان، یاسرشاہ، محمد قدیر ساکنہ مانسہرہ، جہانگیر سکنہ مانسہرہ، وسیم واہ کینٹ، عبد الستار سکنہ اسلام آباد، عصمت، محمد رفیق، عبد القیوم کے علاوہ دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ھے ۔ جبکہ اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان ملک اکبرسکنہ محلہ رمضانی اورنگ ذیب ، ریاض، چن زیب ، سردار بلال ، زرین ، عبد القیوم، چن مبارک ، شیرادر، واجد اعظم، سکنہ پی ایف کالونی حویلیاں اور سرفراز ریاض شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے پولیس نے بھاری تعداد مين منیشیات اور اسلحہ برآمد کیا۔

 


تحریکِ ھزارہ کو الیکشن مُہم کا رخ دینے کی کوشش کیخلاف مزاحمت کا اعلان ۔ 06/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: تحریکِ صوبہ ھزارہ کے قائدین اپنی زاتی سیاسی دوکان نہ چمکائیں، چند لوگ ذاتی مفادات کیلیۓ تحریکِ صوبہ ھزارہ کو نقصان دے رھے ہیں۔ متاثرین سیلاب کیلیۓباباحیدر زمان نے امداد جمع کی جو یہاں کے قائدین کی بجاۓ باھر کے لوگوں نے بھیجی ھے، تحریکِ صوبہ ھزارہ کے تمام فنڈز کا فوری آدٹ ھونا چاھیۓ، ان خیالات کا اظہار تحریکِ صوبہ ہزارہ کے ایڈیشنل کوآرڈینیٹر ابرارسعید سواتی، سید ریاض علی شاہ، جنید خان تنولی، مظہر خان اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےے ھوۓ کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ تحریکِ صوبہ ھزارہ کی آڑ میں ذاتی مقاصد کے حصول اور الیکشن مہم چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، بلاجواز روڈ بند کرنا اور لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کرنا ھوگا،ایسے ممبران اسمبلی کو ھزارہ میں اپنے اصول اور اسمبلی میں اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کو ترک کرنا ھوگا، انھوں نے مزید کہا کہ تحریکِ صوبہ ھزارہ کو کسی صورت بھی سیاست کی نذر نہیں ھونے دیا جائیگا، تحریکِ صوبہ ھزارہ صرف ہزارے وال عوام کی تحریک ھے اور قائد تحریک بابا حیدر زمان کی قیادت پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ھے۔


مانسہرہ، پکھوال میں تصادم کے دوران فائرنگ سے نوجوان قتل، مشتعل عوام کا ھسپتال پر حملہ، توڑ پھوڑ ۔ 06/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: مانسہرہ تھانہ سٹی کی حدود پکھوال میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ھوگیا، مقتول کے ورثاءکا ھسپتال پر حملہ ایم ایس کنگ عبداللہ ھسپتال ڈاکٹر نیاز کو مار مار کر ادھ موا کردیا، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرز اور نرسز نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا، مقتول کے ورثاء نے لاش پکھوال چوک میں رکھ کر شاہراہِریشم بند کردی، تین درجن سے زائد پولیس اہلکاروں اور ایلیٹ فورس انسپکٹرز کی موجودگی میں غنڈوں نے حملہ کرکے ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیۓ، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سٹی کی حدود پکھوال میں نالہ میں نہانے پر دو گروپوں مقرب اوروقاص وغیرہ کے درمیان میں جھگڑا ھوگیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمی وقاص نے بتایا کہ نالہ پر نہانے کے دوران مقرب اور اسکے دیگر ساتھیوں نے غلط باتیں شروع کردی اور پکڑ کر مارنا شروع کر دیا اسی دوران فائرنگ سے مقرب شدید زخمی جبکہ میں بھی بے ھوش ھوگیا، ھسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی مقرب کو شدید زخمی حالت میں ھسپتال پہنچایا گیا تو اسے ہم نے ایبٹ آباد ریفر کردیا جو راست میں زخموں کی تاب نہ لاتے ھوۓ چل بسا، جسے واپس ھسپتال لایا گیا اور ایم ایس ڈاکٹر پوسٹ مارٹم کرنے لگے تو زخمیوں کے ساتھ آۓ ایڈیشنل ایس ایچ او سردار اجمل نے مقتول کے ورثاء کو اشارہ کیا جنھوں نے ایم ایس ڈاکٹرپر حملہ کردیا اور انھیں زخمی کردیا ۔ ایم ایس ڈاکٹر نیاز پر حملہ کیخلاف پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرز اور نرسز نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ھے ۔


ہریپور، سوات چوک میں یوٹیلیٹی سٹور میں مسلح ڈکیتی، مزاحمت پر ملازمین زخمی ۔ 05/09/2010 12:00:00 AM
ہریپور: ہریپور سوات چوک میں واقع یوٹیلیٹی سٹور پر ڈاکہ، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، مزاحمت پر فائرنگ سے ملازم شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہریپور سوات چوک میں واقع یوٹیلیٹی سٹور پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور سٹور پر موجود لاکھوں روپے کیش لوٹ لی، اس دوران ایک ملازم نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر مسلح ڈاکووں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث سٹور کا مالک شدید زخمی ھوگیا، جسے شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقلکردیا گیا، ڈاکو موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگیۓ ۔


میچ فکسنگ سکینڈل، محمد عامر اور محمد آصف کے نام آئی سی سی ایوارڈز لِسٹ سے خارج ۔ 05/09/2010 12:00:00 AM
مانیٹرنگ ڈیسک: غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے دعوٰی کیاھیکہ آئی سی سی نے پاکستانی باؤلرز محمد عامر اور محمد آصف کے نام اپنی سالانہ ایوارڈ لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کردی ھے، فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے تصدیق کی ھے کہ میچ فکسنگ الزامات کے پیش نظر ایوارڈز کےلیۓ دونوں کھلاڑیوں کی نامزدگی واپس لے لی گئی ھے اور جیوری کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا ھے ۔ محمد عامر کو سالانہ آئی سی سی ایوارڈز کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا، اعزازات کی تقریب پیر کو بھارت کے شہر بنگلور میں ھوگی ۔


اُوگی، واپڈا کیخلاف اِحتجاجی مظاہرہ وشدید نعرے بازی، دربند روڈ بلاک ۔ 05/09/2010 12:00:00 AM
اوگی: اوگی میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ اور ظالمانہ بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ اگرور تناول کے لوگ سراپا احتجاج بن گیۓ، اور ٹائر جلا کر دربند اوگی روڈ بند کردیا اور منتخب نمائندوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے تناول کے طلباء کو داخلہ دینے سے انکار پر اوگی ڈگری کالج کے پرنسپل کے خلاف بھی نعرے لگاۓ اور پرنسپل کے خلاف نعرے لگاۓ اور پرنسپل کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا، واپڈا کے ستاۓ لوگوں نے دوگائی کے مقام پر سڑک بلاک کردی، مظاہرین سے مسلم لیگ ن تحصیل اوگی کے سینئر نائب صدر انور سعید خان، منور شاہ، اسلم تنولی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی واپڈا نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں کیا اور سحری ، تراویح اور افطاری کے اوقات میں بجلی بند کرنا معمول بنا لیا ھے، انھوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ھوچکا ھےاور اب اگر واپڈا انتظامیہ نہ اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اگلا احتجاج میلادچوک میں دھرنے کی صورت میں کیا جائیگا۔


چھتر پلین، ڈمپر گاڑی کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق کنڈیکٹر شدید زخمی ۔ 05/09/2010 12:00:00 AM
کونش ویلی: چھترپلین سے گڑنگ بھٹیاں روڈ پر کوزہ بانڈہ جانے والی ڈمپر گاڑی چنڈوالی کے مقام پر الٹ کرگہری کھائی میں جاگری، حادثہ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ کنڈیکٹر شدید زخمی ھوگیا جسے مقامی افراد نے فوری طور پرہسپتال پہنچایا، واقعات کے مطابق گزشتہ روز چھترپلین سے ایک ڈمپر گاڑی نمبر سی 1570 گڑنگ روڈ پر کوزہ بانڈہ بٹگرام جارھی تھی کہ چنڈوالی کے مقام پر الٹ کر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں ڈمپر کے ڈرائیورمحمد امتیاز سکنہ بٹگرام موقع پر جاں بحق جبکہ کنڈیکٹر ربنواز ولد شاہ نواز سکنہ ہرنکہ چھترپلین شدید زخمی ھوگیۓ، ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی اچانک نیند میں چلے جانے کے باعث پیش آیا، اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے گاڑی سے ڈرائیور کی نعش اورزخمی کنڈیکٹر کو نکال کر ھسپتال پہنچایا، تھانہ بٹل پولیس اور تھانہ کوزہ بانڈہ نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ۔


سانحہ سیالکوٹ سے مُلک کی بدنامی ھوئی ھے، علی احمد سواتی 05/09/2010 12:00:00 AM
بفہ: سانحہ سیالکوٹ نے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں خراب کیا ھے اس واقعہ کو معمولی نہ سمجھا جاۓ، سوات والے حالات پیدا کیۓ جارھے ہیں، سوات میں بھی انتہا پسندوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیکر سزا و جزا دینے لگے تھے، ان خیالات کا اظہار ھزارہ قومی محاذ کے چیف آرگنائزر علی احمد جان سواتی نے امریکہ سے ٹیلی فون پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوۓ کیا، انھوں نے کہا کہ جس طرح سے سیالکوٹ میں بعض شرپسندوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیکر نہتے بھائیوں کوسرِعام موت کے گھاٹ اتارا اس سے معلوم ھوتا ھے کہ پنجاب حکومت کی گرفت کمزور پڑ گئی ھے جو سوات کے حالات سے مشابہ ھے، ان حالات کا فائدہ اتھا کر اسلام کو بدنام کرنے والے انتہا پسند وطنِ عزیز کو دھشتگردی کی آگ میں مزید دھکیل دینگے۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے پوری دنیا خصوصاً امریکی عوام کے دلوں میں پاکستان کا امیج بُری طرح خراب ھوا ھے ۔


مانسہرہ، لاری اڈہ میں مسلح افراد کا تاجروں پر حملہ، 4 افراد شدید زخمی، عوام نے شاہراہِ ریشم بلاک کردی ۔ 05/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: لاری اڈہ پولیس چوکی کے قریب چند مسلح شرپسند افراد کا اچانک تاجروں پر حملہ، توڑ پھوڑ و ھوائی فائرنگ سے چار افراد زخمی، پولیس حسبِ روایت غائب رھی، عوام نے احتجاجاً شاہراہِ ریشم بلاک کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ لاری اڈہ میں پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلے پرنصف درجن مسلح افراد اچانک آۓ اور ھوائی فائرنگ شروع کردی، عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے پہلے لاری اڈہ میں موجود اسد قصائی عرف کاکا کی دوکان پر چڑھائی کی اور ماردھاڑ و فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، بعدازاں عامر اور زبیر خان اور ناصر حجام کی دوکانوں میں گُھس کر مسلح افراد نے ٹوٹل دس منٹ میں کھلے عام دھینگا مشتی اور ماردھاڑ کی اور بعد میں آرام سے رفو چکر ھوگیۓ، واقع کے خلاف ملزمان کی گرفتاری اور پولیس کی لیت ولعل کے خلاف عوام نے تاجران کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ھوۓ شاہراہِریشم کو بلاک کردیا اور نصف گھنٹہ روڈ پر دھرنا دیۓ رکھا ۔


بھیرکنڈ، لیکسن ٹوبیکو کمپنی کا انچارج فرار، ایک کروڑ چالیس لاکھ کا تمباکو لینے سے اِنکار ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: لیکسن ٹوبیکو کمپنی بھیرکنڈ کے ڈپو انچارج اور اٹک پار کے اآر ایم نے تمباکو کاشتکاروں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کا تمباکو لینے سے انکار کرکے کمپنی بند کرکے رفو چکر ھوگیا، کاشتکاروں کے ساتھ ھونے والے معاہدے میں 15 ستمبر کی تاریخ درج ھے، ہمارے علاقے میں سیلاب آیا ھے ھم ہزارے والوں کے نوکر نہیں ہیں اپنا صوبہ بناؤ گے جو تمباکو بچا ھے وہ فروخت کردینا، کمپنی کے آرایم کا فون پرکاشتکاروں کو جواب، تفصیلات کے مطابق بھیرکنڈ میں قائم لیکسن ٹوبیکو کمپنی نے کاشتکاروں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ کا تمباکوچھوڑ کرکمپنی بند کرکے غائب ھوگیۓ، جس پر سینکڑوں افراد کمپنی کے باھر جمع ھوگیۓ،اس موقع پر زبیر خان اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں ستے بات کرتے ھوۓ بتایا کہ کمپنی نے ہم سے پندرہ ستمبر تک کا معاہدہ کیا تھا مگر بغیر کسی وجہ کے بتاۓ وہ کمپنی بند کرکے غائب ھوگیۓ ہیں، انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے لاکھوں روپے ڈوب گیۓ ہیں اور کمپنی کے آرایم ہمیں صوبہ ہزارہ کی حمایت کرنےکی سزا دی ھے، انھوں نے کہا کہ ھم نے ڈی سی او ڈی پی او سے بات کرلی ھے اگر چوبیس گھنٹوں میں تمباکو کمپنی نے کام نہ شروع کیا توھم شاہراہِ ریشم بند کرکے اہتجاج کریں گے، کاشتکاروں نے بتایا کہ دپو انچارج نصیر اور آر ایم نعیم نے ملکر کمپنی بند کرکے لاکھوں روپے لیکر غائب ھوگیۓ ہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ھم سڑکوں پر آئیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ھوگی ۔


صوبائی حکومت نے پرائمری اورمِڈل سکولزکو ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرزکے ماتحت کرنیکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد پرائمری اور مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹر صاہبان کے ماتحت کردیا گیا، تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیۓ وزیرِ اتعلیم سردار حسین بابک نے نیا تعلیمی نظام کلسٹر سسٹم کی صورت میں متعارف کروایا ھے، کلسٹر سسٹم کے لیۓ ضلع مانسہرہ میں بھی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ھے ۔ مڈل اور ضلع بھر کے تمام گرلز و پرائمری پرائمری سکولوں کو قریب ترین ہائی سکولوں کے ساتھ منسلک کردیا گیا ھے اور اب ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر ان تمام سکولوں کی نگرانی کرے گا۔


اُوگی، بتی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کئی راہگیروں کو لوٹ لیا ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
اُوگی: بتی کے قریب مسلح داکوؤں نے گن پوائنٹ پر کئی راہگیروں کو ہزاروں روپے نقدی موبائل سیٹ اور دیگر سامان سے محروم کردیا، تفصیلات کے مطابق بتی کے قریب مسلح راہزن جو پستول اور چاقوؤں سے لیس تھے انھوںنے ناکہ لگایا اور کوچھتی ٹینڈگی کے نوجوان آصف اللہ کو پندرہ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا، اسکے علاوہ دیگر کئی راہگیروں کو بھی لوٹ لیا اور خود فرار ھوگیۓ، لٹنے والے نوجوان آصف اللہ کی درخواست پر اوگی پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ھے ۔


وزیرِاعظم کا دورہ خیبرپختوخواہ، خوراک کی عدم فراہمی پر متاثرین کا اِحتجاجی مظاہرہ ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
مانیٹرنگ ڈیسک: وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی، بیگم فوزیہ گیلانی اور ترکی کی خاتون اول اَمینہ طیب اردگان کو سیلاب متاثرین کے کیمپ کے دورہ کے موقع ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ساؤنڈ سسٹم خراب ھونے پر وزیرِاعظم کو 20 منٹ شدید گرمی اور حَبس و دھوپ میں کھڑا رھنا پڑا، ناقص انتظامات پر وزیرِاعٰلٰی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ھوتی نے ڈی سی او نوشہرہ پر برہمی کا اظہار کرتے ھوۓ ان سے وضاحت طلب کرلی جبکہ وزیرِ اعظم کے سیکورٹی اور پروٹوکول پر مامور عملہ بھی ڈی سی او پر برس پڑا، اس موقع پر ترکی کی خاتون اول اور ترکی کی میڈیا ٹیم کی موجودگی کے باعث پاکستان کی بھی بدنامی ھوئی، وزیرِاعظم کے خطاب کے دوران متاثرین نے اپنے لیۓ خوراک کا بندوبست نہ ھونے پر مظاہرہ شروع کردیا، وزیرِ اعظم کے حکم پر وزیرِاعلٰی امیر حیدر خان ھوتی مظاہرین کے پاس گیۓ اور انکی شکایات سنیں، وزیرِاعلٰی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انھیں اب خوراک کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی، انھوں نے اس حوالے سے کیمپ انتطامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں ۔


خاکی بازارمیں افطاری سے قبل تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ۔ 02/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: خاکی مین بازار میں عین افطار کے وقت معمولی توں تکرار کے باعث ھونے والے جھگڑے کے نتیجے میں چار افراد شدید خمی ھوگیۓ، ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں کے آزادانہ استعمال کے باعث چاروں افراد شدید زخمی ھوگیۓ جنھیں طبی امداد کے لیۓ ھسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے اہل علاقہ نے دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا رکوایا، یاد رھے کے ماہ رمصان میں یہ خاکی بازار کی چوتھی بڑی لڑائی ھے ۔


حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کوہستان مکمل طور پر تباہ ھوگیا، سینیٹر طلحہ محمود ۔ 02/09/2010 12:00:00 AM
ہریپور: سینٹ کی قائمہ کمیٹی براۓ وزارتِ داخلہ کے چئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ھیکہ شانگلہ اور کوہستان میں سیلاب اور بارشوں سے ھونیوالی تباہی دیکھ کر یوں لگتا ھیکہ جیسے وہاں پر کارپٹ بمنگ کی گئی ھے، پورے پورے پہاڑ نیچے آگیۓ ہیں، کوہستان اور شانگلہ کے حالات دیکھ کر یوں لگتا ھیکہ ابھی تک حکومت اور غیر سرکاری اداروں نے دوردراز ھونے کی وجہ سے اس علاقے کی طرف توجہ نہیں دی، انفراسٹریکچر مکمل طور پر تباہ ھوکر رہ گیا ھے اور دور دراز کے علاقوں سے رابطہ کٹ چکا ھے ۔ جسکے باعث ان علاقوں میں خوراک کی قلت پیدا ھوچکی ھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوہستان، شانگلہ، بشام اور چھترپلین میں سیلاب اوربارشوں سے متاثرہ علاقوں کے متاثرہ افراد میں کروڑوں روپوں کی نقد تقسیم کے بعد واپسی پر ہریپور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ھیکہ حکومت، غیر سرکاری تنظیمیں اور سول سوسائیٹی کے ارکان ملکر کوہستان، شانگلہ ، خیبر پختونخواہ بلکہ پورے پاکستان کے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کو آگے آئیں ۔


بھیرکنڈ مسلح ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گروہ کے 5 ارکان گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد ۔ 02/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: بھیرکنڈ میں ھونے والی مسلح ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گروہ کے پانچ ملزمان کو تھانہ سٹی نے گرفتار کرکے انکے قبضے سے مالِ مسروقہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق بھیرکنڈ میں 23 اگست کوقاری عبدالطیف کے گھر مسلح ڈکیتی کے دوران طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں، جسکی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کی گئی، تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ھوۓ ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گروہ کے پانچ ارکان عثمان، سرور شاہ، گل بادشاہ، طارق اور صدیق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 5 عدد سونے کی چوڑیاں و دیگر سونے کا زیورنقدی 2 عد موبائل فونزبرآمد کرکے انھیں پابندِ سلاسل کردیاجبکہ تھانہ سٹی پولیس نے چوری کا مال خریدنے والے الماس جیولرز کے مالک محمد الیاس اور دلکش جیولرز کے مالک نیاز احمد کو بھی گرفتار کرلیاھے ۔


  متعلقہ خبریں  
     

  تلاش  
  Click Here to Pick up the date
  Click Here to Pick up the date

 

     
image