image



خصوصی انٹرویو 

 
شہزاد خان خانخیل
نایاب تصاویر
مانسہرہ
04/02/2010 12:00:00 AM
رپوٹر فیصل شہزاد

شہزاد خانخیل کی جمع کی گئیں 18 رویں صدی کی نایاب تصاویر


شہزاد خان خیل کی نادر اور قدیم تصاویر کی وہ کولیکشن جسمیں 1845 تا 1947 تک کی وہ نایاب تصاویر شامل ہیں جنھیں انھوں نے برطانیہ و یورپ کی لائبریریوں سے بذاتِ خود اور ہندوستان سے دوست اِحباب کے ذریعے خریدیں اور حاصل کی جن کے اندر برصغیر پاک و ہند کے علاوہ برٹش کالونیز کی وہ نایاب تصاویر اور مشہورِ زمانہ مصور سیتا رام کے دوسو سالہ پُرانے پنینٹنگ کے نمونے اور مغلیہ دستاویزات بھی شامل ہیں، انکے علاوہ بہادر شاہ طفر کی ذاتی دستاویزات و تحریریں، آٹوگراف اور شاعری کے نمونے بھی شامل ہیں ۔

مانسہرہ کے رہائشی شہزاد خان نے مانسہرہ ڈاٹ کام کی ٹیم کو  اپنے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ان نادر تصاویر کو لگ بھگ 8 سالوں میں برطانیہ میں دورانِ رہائش وہاں کی لائبریریوں پبلک اور مختلف کتابوں سے حاصل کیا، جنکی تعداد 1000 کے قریب ھے۔ اس عرصہ کے دوران میں نے اپنی تمام تر توانائیاں اس کام کو سرانجام دینے کے لیۓ صَرف کیں، جنھیں دیکھ کر قارئین  خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس وقت جب فوٹو گرافی کو کیتھیو گرافی کے نام سے یاد کیا جاتا ھے، ماھرِ کیتھیو گراف نے کس طرح تصاویر بنائی ھوں گی اور پھر اسے بغیر جدید مشینوں کے رنگ دیۓ جو آج ایک جدید دور میں اُس وقت کی تصاویر کو شاہکار سمجھا جاتا ھے۔

ان تمام تصاویر کو نہ صرف حاصل کیا گیا بلکہ ان کا تمام ریکارڈ بھی اور حقوق میں لیۓ گیۓ ہیں تاکہ مشاہدہ کرنے والوں کو اس سے متعلق آگاہی دی جاسکے۔
قارئین مانسہرہ ڈاٹ کام پر روزانہ شہزاد خان کی تحفہ کی گئی تصاویر کو بغور دیکھیں اور 2 سو سال پرانی تصویروں کے متعلق جو جو سوالات ان کے ذہنون میں آئیں وہ انھیں اپنی فیڈ بیک میں ہمیں میل کریں۔  نیز شہزاد خان کی خوائش کے مطابق ان نادر تصاویروں کی نمائش سب سے پہلے ھزارہ ڈویڎن کے کسی مقام اور اسکے بعد لوک ورثہ اسلام آباد ارٹ کونسل لاھور اور آرٹ کونسل کراچی میں رکھی جائیں گی۔

 
  انٹر ویوز کیٹیگریز  
     

 
  الحاج محمد عبداللہ  
تاجر اور حاجیوں کی خدمت
مانسہرہ
BY: نادر خان

     
  بابر سلیم خان سواتی  
سیاستدان
مانسہرہ
BY: نادر خان

     
  اورنگزیب ملک  
ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن
مانسہرہ
BY: نادر خان

     
  نعیم مَدن  
رُستمِ پاکستان
مَدن مانسہرہ
BY: فیصل شہزاد

     
Next
image