image



مانسہرہ میں جنگلی حیات 

 
مانسہرہ وائلڈ لائف
مانسہرہ
04/06/2009 12:00:00 AM
رپوٹر نادر خان
مانسہرہ ڈھوڈیال فیزنٹری جسے ايشیاء کی سب سے بڑی فیزنٹری ھونے کا شرف حاصل ھے، اِسکے متعلق چند اہم گزارشات اور سفارشات محکمہ وائلڈ لائف کے DFO محمد حسین خان اور انچارج محمد اشرف کی زبانی پیش ہیں، مانسہرہ کے پُر فضا مقام ڈھوڈیال میں قائم ايشیاء کی سب سے بڑی فیزنٹری ڈھوڈیال فیزنٹری واقع ھے جس کا کُل رقبہ 98 کنال ھے، اِس فیزنٹری میں تقریباً دُنیا کی 52اقسام میں 38 اقسام کے خوبصورت پرندوں کی نایاب نسلیں موجود ہیں، جن میں نایاب ترین نسل ۱ رینگنٹ فیزنٹ ۲ رائیوز ۳چئیر فیزنٹ ۴ سِلور فیزنٹ ۵ لیڈی ایمبرسٹ ۶ یلو گولڈن ۷ ریڈ گولڈن اور اِن کے علاوہ دُنیا کا سب سے نایاب مور گرین جاوا کی کامیاب بریڈنگ کا کام جاری ھے، اس کے علاوہ کاغان سے تعلق رکھنے والے خوبصورت ہرن اور لیپرڈ ٹائیگر بھی موجود ھے، شروع میں جب جنگلی حیات کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی تھی اور تقریباً ان پرندوں کی نسلیں معدوم ھوتی جارھی تھیں تب آہستہ آہستہ اُن کی نسل کو بڑھانے کا ذمہ ڈھوڈیال فیزنٹری نے اپنے سَر لیا۔ آج بعض اِقسام کے پرندوں کی اتنی بڑی تعداد موجود ھے جس کو فائر شوٹرز کے حوالے کیا جاسکتا ھے، ، جس میں چیئر فیزنٹ جسے شکاریوں، لومڑی ، کتوں اور دیگر نے تقریباً ختم کر دیاتھا، اسکی آبادکاری پر دوبارہ کام شروع کیاگیا،اور جب انکے اَنڈے حاصل کیۓ گیۓ تو وہ فرٹائل نہ ھوسکے، جس کے لیۓ U.K سے ایکسپرٹس منگواۓ گیۓ، اوراُنکی خدمات حاصل کر کے ان اَنڈوں کو فرٹائل کیا گیا۔ ان ایکسپرٹس کے پاس بہت سے ریسورسز موجود ہیں، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ مانچسٹر میںایک چھوٹا سا چڑیا گھر ھے،مگر اس سے ملحقہ یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو ہر 6 دِنوں بعد وزٹ کرواتی ھے، جنھیں ہاتھی سے لیکر چوہے تک کا لیکچر دیا جاتا ھے، یہی نہیں بلکہ وہاں کے طلباء جوکہ جنگلی حیات پر اس درجہ تک ریسرچ کرتے ہیں کہ ایک چھوٹی نسل کے چوہے پر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لیتے ہیں۔

2005میں ڈِکلیئر ھونے والے نیشنل پارک جھیل لُولُو پت سَر اور جھیل سیف الملوک کے وِزٹروں کی تعداد میں اِضافہ کے لیۓمحکمہ وائلڈ لائف نے بہت اھم کردار ادا کیا ھے اور بہت اھم اِقدامات اُٹھاۓ، جن میں وزٹروں کی بہترین رہائش کے لیۓ 6 ہوٹلز جن میں عمدہ کھانے کے علاوہ جھیل سیفُ الملوک میں بُوٹنگ کا خاص اہتمام بھی کیا گیا ھے۔ اسکے علاوہ جگہ جگہ وزٹروں کی راہنمائی کے لیۓ سائن بورڈز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ ناراں سے جھیل سیفُ الملوک تک روڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ھے۔ فیملی کے ہمراہ جانیوالے وزٹروں کے لیۓ ہرطرح کی سہولت کا اہتمام کیا گیا ھے، تا کہ وہ یہاں آکر خوشی کے لمحات گزار سکیں، محکمہ وائلڈ لائف نے اپنا یہ پیغام ہر آنے والے وزٹروں کے نام دیاہیکہ جنگلی حیات کو دُوربین کی نِگاہ سے دیکھیں نہ کہ گولی سے۔
 
  انٹر ویوز کیٹیگریز  
     

image